حیدرآباد ۔28 ستمبر (اعتماد نیوز)تلنگانہ میں مزید 14نئے اضلاع کے قیام کے
لئے آج ریاستی حکومت نے ایک کمیٹی کو منظوری دے دی ہے۔ یہ کمیٹی تلنگانہ
میں اضلاع اور انکے ڈویزنس کے حدود کے دوبارہ تشکیل کے لئے کام کریگی۔
ریاستی چیف سکرٹری راجیو شرما نے اس کمیٹی کو تشکیل دی ۔ ریاستی حکومت کے
مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے اعلی عہدیداراں اس کمیٹی کے ارکان کی
حیثیت سے رہینگے۔ یہ کمیٹی اپنی پوری جانچ کے بعد حکومت کو رپورٹ حوالہ
کریگی۔